وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ، اکرم درانی اورغفورحیدری سمیت تین وزراء آج قلمدان سنبھالیں گے

جمعرات 16 جنوری 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کرلیا،جمعیت علماء اسلام (ف)کووفاقی کابینہ کاباقاعدہ حصہ بنانے کافیصلہ ،اکرم درانی اورغفورحیدری سمیت تین وزراء آج( جمعرات کو ) اپنی وزارتوں کے قلمدان سنبھالیں گے ۔جمعیت علماء اسلام (ف)کے ترجمان جان اچکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یوآئی (ف)آج (جمعرات کو)وفاقی کابینہ کاباقاعدہ حصہ بن جائیگی ۔

باوثوق ذرائع نیخبر رساں ادارے کوبتایاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورجمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں ملک کی مجموعی امن وامان اورسیاسی صورتحال کے علاوہ دیگرباہمی امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پروزیراعظم میاں نوازشریف نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ کی بطوراتحادی جماعت تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اب تک جے یوآئی(ف)نے حکومت کابھرپورساتھ دیاہے اورحکومتی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکیاہے جس کے بعدحکومت نے فیصلہ کیاہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)کوباقاعدہ مرکزی حکومت کاحصہ بنایاجائیگااورانہیں وفاقی کابینہ میں بھی حصہ دیاجائیگا،جس پرمولانافضل الرحمن نے وزیراعظم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ حکومت مثبت پالیسیوں پراس کے ساتھ تعاون کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے باہمی تعاون کوفروغ دیکرآگے بڑھاجاسکے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ وزیراعظم نے سینئروزراء سے مشاورت کے بعدکیا۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنمااکرم درانی ،فاٹاسے سینیٹرعباس آفریدی اورمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیرکووفاقی وزارتوں کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرعبدالغفورحیدری وزیرمملکت کاحلف اٹھائیں گے ۔

اس سلسلے میں جب ”خبر رساں ادارے“جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان جان اچکزئی سے رابطہ کیاتوانہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ف (آج جمعرات کو)وفاقی کابینہ کاحصہ بن جائیگی اورہمارے دووزراء بھی آج حلف اٹھالیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت اورجمعیت میں مذاکرات چل رہے تھے اوراس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن دوسے زائدسے مرتبہ ون آن ون ملاقات کرچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اورچوہدری نثارعلی خان سے بھی ان کی متعددملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کاحتمی فیصلہ جمعرات کی رات وزیراعظم میاں نوازشریف اورجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے درمیان رابطے پرہوا۔

واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن سعودی عرب کے دورے پرہیں۔