پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ،پاکستان اور بھارت کا باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم،تجارتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

جمعرات 16 جنوری 2014 04:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)پاکستان اور بھارت نے باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے اور تجارتی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوئے جن میں باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ باہمی تجارت کا فروغ ایک مسلسل عمل ہے،دونوں ممالک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دو کریں گے اور باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا،قبل ازیں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے نئی دہلی روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کو غیر امتیازی رسائی کا درجہ دینے کی تجویز پر کام کر رہا ہے،تاہم بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو واپس ٹریک پر لانا ہے،انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ ایسے بدقسمت واقعات رونما ہوئے جنکی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر ہوئے ہیں،وزیرتجارت خرم دستگیر خان نئی دہلی میں سارک تجارتی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں توقع ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے،دوسری جانب بدھ کے روز نئی دہلی میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ہوئے،جن میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے اور تجارتی روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،سیکرٹری خارجہ مذاکرات میں باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشان دہی کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تجارت کا فروغ ایک مسلسل عمل ہے،دونوں ممالک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے اور باہمی تجارت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :