پن بجلی کے 5منصوبے2018ء تک مکمل ہونگے ، واپڈا ذرائع

پیر 13 جنوری 2014 07:49

اسلام آباد(آ ن لائن)پن بجلی کے پانچ منصوبے جن سے 5 ہزار 779 میگاواٹ بجلی پیداہوسکے گی ' سال2018 ء تک مکمل کرلیے جائیں گے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر دیامر بھاشا ڈیم سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیداہوگی اور بجلی اور زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے اسی لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

چترال میں GOLEN GOL پن بجلی منصوبہ تعمیر کیا جارہا ہے جو اگلے سال مکمل ہوگا اس سے ایک سو چھ میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے جو2016 ء میں مکمل ہوگا نوسو انہتر میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔ضلع کوہستان میں دریائے خان خوڑ پر دوبیر خوڑپن بجلی منصوبے سے ایک سو تیس میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔پن بجلی منصوبہ جس میں 84 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی اگلے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :