مشرف ڈاکٹرز کی اجازت سے عدالت میں پیش ہوں گے‘ سابق صدر کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے‘ احمد رضا قصوری

پیر 13 جنوری 2014 07:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو اجازت دی تو وہ عدالت میں پیش ہوں گے پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آئین پر یقین ہے وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوکر کیسز کا سامنا کیا ہے غداری مقدمہ میں ڈاکٹروں کی اجازت سے عدالت میں پیش ہوں گے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے مستقبل کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں نہیں ہے عدالت کے ہاتھ میں ہے۔