مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں انرجی بحران ختم کردیگی،شاہدخاقان عباسی،ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)وفاقی وزیرقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وقت پوراکریگی توپاکستان میں گیس بھی وافرملے گی ،گھریلوصارفین کے لئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھگت رہی ہے ،سابقہ حکومت نے نوٹ چھاپ کراداروں کوتباہ کیااورمعیشت داوٴپرلگادی ۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی منصوبے کے تحت گیس امپورٹ کریگی ،پانچ سالوں میں گیس کی قلت ختم کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپناٹائم پوراکیاتوپاکستان سے انرجی بحران اورگیس بحران ختم ہوجائیگا۔