سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کردیا ، اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری میں درخواست دائر ، سماعت 16 جنوری کو ہوگی

اتوار 12 جنوری 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری میں درخواست دائر کردی ، سماعت سولہ جنوری کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں کوئلے سے بجلی پیدا کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے دائر پٹیشن پر سماعت سولہ جنوری کو کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :