ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پرویز خٹک، قرضے لینے غیرترقیاتی اخراجات کے بڑھنے ، گیس بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،صوبے مہنگائی پر کنڑول نہیں کر سکتے صرف مارکیٹ میں قیمتوں پر کنڑول کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ کو اپنے نقشے ہی میں تسلیم نہیں کر رہی ہے، گزشتہ چار ماہ سے نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں مگر وہ ٹائم نہیں دے رہے ،صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد جلد ہی صوبائی اسمبلی سے پاس کر کے وفاق کو بھیج دی جائے گی اس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، دورہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 12 جنوری 2014 07:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے اپنے دورہ ایبٹ آباد کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے قرضے لینے غیرترقیاتی اخراجات کے بڑھنے اور گیس بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے صوبے مہنگائی پر کنڑول نہیں کر سکتے صرف مارکیٹ میں قیمتوں پر کنڑول کر سکتے ہیں وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ کو اپنے نقشے ہی میں تسلیم نہیں کر رہی ہے گزشتہ چار ماہ سے بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ انتہائی اہم سیاسی و علاقائی امور اور مسائل پر بات چیت کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں مگر وہ ٹائم نہیں دے رہے ہیں صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد جلد ہی صوبائی اسمبلی سے پاس کر کے وفاق کو بھیج دی جائے گی اس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اگلے چند روز میں کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء صرف پنجاب ہی کو پاکستان مان رہے ہیں اور بیرون ملک دوروں میں صرف شہباز شریف کو ہی ساتھ لے کر جا رہے ہیں جبکہ باہر سے جو انوسٹر پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں ان کو پنجاب تک ہی محدود رکھا جا رہا ہے اور صوبہ خیبر پختون خواہ کا وفاق سے جو حق اس کو نہیں دیا جا رہا ہے واپڈا سمیت تمام وفاقی محکموں کے سربراہان ہمارے صوبائی حکومت کی بات نہیں سنتے جس کی وجہ سے ہم مہنگائی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا بھی شکار ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی پورے صوبے کی عوام کو چور کہہ رہے ہیں حالانکہ انہوں نے پشاور پیسکو میں سب سے بڑا چیف ایگزیکٹو ڈاکو بٹھا رکھا ہے جو بجلی چوری میں ملوث ہے حالانکہ ہم بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے خلاف ان کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں صوبہ خیبر پختون خواہ کی عوام چور نہیں وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی خود چور ہیں کیونکہ ان کا محکمہ چوری میں ملوث ہے ہم پیسکو پورے اختیارات کے ساتھ مانگ رہے ہیں اگر ہمیں پیسکو پورے اختیارات کے ساتھ دے دیا گیا تو نہ صرف صوبے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ سستی بجلی کے باعث انوسٹر یہاں پر آ کر اپنی صنعتیں لگائیں گے ہمارے صوبے میں بجلی کی پیدوار 3500میگا واٹ ہے جبلکہ ہمارا خرچہ2400میگا واٹ ہے اسی طرح ہمارا صوبہ گیس میں بھی خود کفیل ہے اور ہمارے گیس کا جتنا خرچہ ہے اس سے زیادہ گیس کی پیدوار ہو رہی ہے اگر ہمیں یہ اختیارات مل جائیں تو ہمیں کسی بھی قسم کے قرضے یا وفاق کی امداد کی ضرورت نہیں ہے ہم نے چھ ماہ میں صوبے میں کافی حد تک کرپشن پر قابو پایا ہے اطلاعات تک رسائی کا قانون منظور کیا ایک آزاد اور بااختیار کمیشن بنایا عوام کو سروسز فراہم کرنے کا ایکٹ پاس کیا اور وزیر اعلیٰ سکریرٹ میں قائم شکایات سیلکوچھ ماہ 3100کے قریب شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1500شکایات پر کاروائی کر کے عوام کو انصاف دیا اسی طرح ہم پورے صوبے میں یکسان نظام تعلیم رائج کر رہے ہیں محکمہ مال ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگرمحکموں سے کرپشن کو کافی حد تک کرپشن کا خاتمہ کر دیا صوبے میں پولیس کو بااختیار بنا کر اس سے سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں شروع کر دی ہیں جن سے ان کی کارکردگی بہتر ہو گی ہسپتالوں کی ایمرجنسی یونٹ کومفت ادویات اور ٹیسٹوں کیلئے ایک ارب روپے جاری کر دےئیے ہیں پشاور سوات مردان ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2211ریسکو کا نظام شروع کر رہے ہیں پشاور سمیت پورے صوبے میں صفائی کو ٹھیکے پر دے رہے ہیں سفارش اور کرپشن کے کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں اور ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں گاوٴں کی سطح تک عوام بااختیار ہو گی اور تمام محکمے ضلعی حکومت کے ماتحت ہوں گے ہمارا نظام حقیقی تبدیلی کا نظام ہے جبکہ دیگر تین صوبوں کے نظام عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ ہیں وزیر اعلیٰ خیب پختون خواہ نے ایبٹ آباد حویلیاں میں ہزارہ یونیورسٹی کے کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے ایبٹ آباد کے پانچ صوبائی حلقوں میں ایک ایک گرلز و بوائز ڈگری کالج دینے کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد میں ہوم اکنامکس کالج جبکہ ضلع کے پانچ صوبائی حلقوں میں ایک ایک مڈل و ہائی سکول دینے کے ساتھ ساتھ مسلم آباد سے قلندر آباد تک بائی پاس بنانے لنگرہ سے دھمتوڑ تک بائی پاس بنانے نتھیاگلی مری روڈ پر بائی پاس بنانے کے ساتھ ساتھ حویلیاں آر ایچ سی ہسپتال کو تحصیل کا درجہ دینے اور بوئی ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد پریس کلب کیلئے بیس لاکھ روپے کے گرانٹ اور میڈیا کالونی کو دو کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا اور ارکان اسمبلی کے فنڈز کو پندرہ کروڑ روپے تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے ایبٹ آباد پریس کلب کا افتتاح کیا جو کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ایک کروڑ دس لاکھ کی خطیر رقم سے تعمیر ہوا تھاپریس کلب کی تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک اور پریس کلب کے صدر راجہ محمد ہارون نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ملک کی مشہور سیاسی شخصیت وفاقی وزیر امان اللہ خان کے بیٹے علی خان جدون نے اپنے حامیوں اور جنبے سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا علان کیا قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے دورے کے دوران پی ٹی آئی ہزارہ کے صدر علی اکثر خان کی رہائش گاہ پر گئے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔