طالبان نے میری والدہ سمیت کئی سیاستدانوں کو نشانہ بنایا ، بلاول بھٹو ،دہشتگردوں کیخلاف ہم آواز ہونا پڑے گا ، انفرادی آواز اٹھانے والوں کو رد کردیا جاتا ہے ، پیغام

اتوار 12 جنوری 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)پاکستان پیپلز پارٹی سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے میری والدہ سمیت کئی سیاستدانوں کو نشانہ بنایا ، دہشتگردوں کیخلاف ہم آواز ہونا پڑے گا ، طالبان کیخلاف انفرادی طور پر آواز اٹھانے والوں کو مار دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو ، سلمان تاثیر ، بشیر بلور اور چوہدری اسلم سمیت متعدد سیاسی شخصیات دہشتگردی کا نشانہ بنے میں چاہوں تو طالبان سے اکیلا بدلہ لے سکتا ہوں لیکن طالبان کیخلاف پوری قوم کو یک زبان ہوکر آواز اٹھانی ہوگی انفرادی طور پر آواز اٹھانے والوں کو رد کردیا جاتا ہے اجتماعی طور پر آواز اٹھائیں تو طالبان ہمیں نہیں مار سکتے ۔