داؤد ابراہیم ہمارے ملک میں نہیں ، تسنیم اسلم نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کردی ،بھارت کو تواتر کے ساتھ بتا چکے ہیں داؤد پاکستان میں موجود نہیں ہے ، امریکہ سے اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ملی ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 12 جنوری 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ داؤد ابراہیم ہمارے ملک میں نہیں ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ کے روز بھارتی اخبار سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کے اس بیان کہ امریکہ کی جانب سے عالمی دہشتگرد قرار دیئے جانے والے داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہیں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف ایک الزام تھا ہم بھارت کو تواتر کے ساتھ بتا چکے ہیں کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں ہے ایک سوال پر کہ آیا امریکہ نے یہ معاملہ پاکستان کے ساٹھ اٹھایا ہے تو ترجمان نے کہا کہ امریکہ سے اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ملی ہے واضح رہے کہ پاکستان سابقہ حکومتیں بھی داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کو مسترد کرتی رہی ہیں ۔