بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیز فائرنگ ، ایک شخص شہید ، دوسرا زخمی ہوگیا،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا

اتوار 12 جنوری 2014 07:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کرنے سے ایک شخص کو شہید کردیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر قریبی علاقے کا ایک رہائشی شخص جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا،اس موقع پرپاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔