طالبان سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،وفاقی وزیرمذہبی امور،تحریک طالبان سامنے آکربات کرے ،ٹیلی فون پربات چیت نہیں ہوتی،سرداریوسف

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،تحریک طالبان سامنے آکربات کرے ،ٹیلی فون پربات چیت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ ہتھیارپھینکنے والوں سے ہی بات ہوگی ،ہتھیارپھیکنے والے حکومت کی بات سنائیں گے ۔حکومت نے بات چیت کے دروازے بندنہیں کئے ملکی سلامتی پرسمجھوتہ کرنے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے مرعوب نہیں ہونگے ،کراچی میں امن وامان اولین ترجیح ہے ،چوہدری اسلم بہادراورنڈرافسرتھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :