چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ، استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش کیا ، حکومت کے ساتھ طویل جنگ لڑی ، ادارے کے وسیع تر مفاد میں ادارے سے مستعفی ہورہے ہیں ، نادرا کو منافع بخش ادارہ بنا کر چھوڑ رہا ہوں ، طارق ملک ،وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری امتیازتاج ورکوچیئرمین نادراکااضافی چارج دیدیاگیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردیا ، انہوں نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین نادرا نے حکومت کے ساتھ ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھجوادیا اور استعفیٰ میں طارق ملک نے موقف پیش کیا ہے کہ وہ ادارے کے وسیع تر مفاد میں ادارے سے مستعفی ہورہے ہیں اور وہ نادرا کے ادارے کو منافع بخش سطح پر لا کر چھوڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید اپنے موقف میں کہا کہ بحیثیت چیئرمین نادرا اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے طارق ملک کو بحیثیت چیئرمین نادرا کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا جس کے خلاف طارق ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ بھی گئے تھے جس پر عدالت نے ان کو حکم امتناعی دیا تھا اور پھر یہ معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا تھا اس کے بعد ایف آئی اے میں بھی ان کیخلاف الزامات تھے کہ طارق ملک نے دوہری شہریت کو چھپایا تھا اور پاسپورٹ میں عہدے کا ذکر بھی نہیں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ادھروزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری امتیازتاج ورکوچیئرمین نادراکااضافی چارج دیدیاگیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق وزارت داخلہ کے گریڈ21کے آفیسرامتیازتا ج ورعبوری چیئرمین نادراکے انتخابات تک آئندہ چندروزکے لئے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔جبکہ نئے چیئرمین نادراکاانتخاب میرٹ کی بنیادپرنادراقانون کے مطابق اشتہارکے ذریعے کیاجائیگا۔اوراس حوالے سے قانونی عمل کاآغازآئندہ چندروزمیں شروع کیاجائیگا