مشرف کی اے ایف آئی سی میں آئندہ دو روز میں اینجیو پلاسٹی کئے جا نے کا امکا ن ،مشرف کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول نارمل سطح پر آنے کے بعد اینجیو پلاسٹی کی جائے گی،ذرائع

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی اے ایف آئی سی میں آئندہ دو روز میں اینجیو پلاسٹی کردی جائے گی جبکہ مشرف کے جسم میں مصنوعی شریانی بھی ڈالی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے ایڈوائس کیا تھا کہ مشرف کی ایک شریان کام نہیں کررہی اور تین شریانوں میں کیلشیئم کی تعداد زیادہ ہے جس کے بعد اے ایف آئی سی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اب پرویز مشرف کی اینجیو گرافی دو روز کے بعد کردیں گے اور اب صرف اینجیو پلاسٹی کا انتظار کیا جارہا ہے کیونکہ مشرف تاحال ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور مشرف کا بلڈ پریشر بھی ہر دو گھنٹے بعد چیک کیا جارہا ہے جس میں ان کا رزلٹ ابھی مکمل طور پر مثبت نہیں آرہا۔

ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی پرویز مشرف کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول نارمل سطح پر آئے گا تو ان کی اینجیو پلاسٹی آئندہ دو روز میں ہوجائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر مشرف کی اینجیو پلاسٹی ہوگی تو پھر انہیں تین سے چار ہفتے بیڈ ریسٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو غداری کیس میں خصوصی عدالت نے 16 جنوری کو طلب کررکھا ہے۔