آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کمان اینڈ کنٹرول سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ ، جوہری اثاثوں کیلئے کمان اینڈ کنٹرول ، حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار ،ملکی دفاع میں جوہری پروگرام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ، افسران اور ملازمین کی لگن اور محنت کو سراہتے ہیں ، آرمی چیف

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوہری اثاثوں کیلئے کمان اینڈ کنٹرول اوردیگر حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کو ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ قوم کا اثاثہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں جوہری پروگرام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور جوہری پروگرام کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور حفاظتی اقدامات انتہائی تسلی بخش ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی نے سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے افسران اور ملازمین کی لگن اور محنت کو سراہا جس کی وجہ سے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کی اہمیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔