شہیدبچوں کوٹیوشن کیلئے لیکر جانے والے تھے کہ دفترسے فون آگیا،اہلیہ چوہدری اسلم ،وہ صبح ہی دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے بعدگھرآئے ،اورسوگئے تھے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 10 جنوری 2014 03:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)ایس ایس پی چوہدری اسلم کی اہلیہ نے کہاہے کہ شہیداپنے بچوں کوٹیوشن کیلئے لے جانے والے تھے کہ دفترسے فون آگیاوہ صبح ہی دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے بعدگھرآئے تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ رات کودہشتگردی کیخلاف آپریشن کے بعدصبح گھرآئے تھے اورسوگئے ،بچے سکول میں تھے بچے واپس آئے توانہوں نے کہاکہ وہ بچوں کوٹیوشن لیکرجاناچاہتے ہیں ،بچے ٹیوشن کیلئے تیارہورہے تھے کہ اس دوران ان کوایک کال آئی کہ وہ بچوں کوجلدی لیکرجاناچاہتے ہیں اس دوران دوسری کال آئی اوروہ بچوں کوچھوڑکروہاں سے چلے گئے ۔

پولیس ہیڈکوارٹرسے کال آئی تھی کہ ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیناتھاجس کے حوالے سے فوری طورپرانہیں بلایاگیاتھا،اس لئے گھرسے نکل گئے ۔انہوں نے کہاکہ اگروہ بچوں کوٹیوشن لیکرچلے جاتے توان کاروٹ تبدیل ہوجاتااس لئے وہ فون کے بعدچلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک بہادرانسان تھے ان کے جذبات ملک کیلئے تھے ،دھماکہ ہونے سے دومنٹ پہلے ان سے بات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :