سوئی سدرن و سوئی نادرن گیس کمپنیوں نے گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست اوگر کو ارسال کردی،سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 4سے1 روپے 26 پیسے ،سوئی نادرن کی 96 روپے 80 پیسے فی مکعب اضافے کی درخواست ،سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی،اوگرا

جمعہ 10 جنوری 2014 03:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں نے ملک بھر کے گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست اوگر کو ارسال کردی ہے،سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 41 روپے 26 پیسے فی مکعب جبکہ سوئی نادرن نے 96 روپے 80 پیسے فی مکعب اضافے کی درخواست کی ہے، سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق سوئی سدرن کمپنی نے فی مکعب گیس کی قیمت پر 41 روپے 26 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے جس سے 14 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو شارٹ فال پوراکیا جاسکے گا۔

گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت 22 جنوری کو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ سوئی نادرن گیس کمنی کے مطابق ادارے کا ریونیو شارٹ فال53 ارب روپے ہے جسے پورا کرنے کے لئے گیس کی فی مکعب قیمت 96 روپے 80 پیسے بڑھانے کی درخواست اوگرا کو ارسال کی گئی جس کی سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی ہوجائے گی جبکہ صنعتوں میں تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔گیس کمپنیوں کے مطابق گیس کی پیدواری لاگت میں اضافہ اور ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے۔