پاک چین مشترکہ توانائی گروپ اجلاس توانائی بحران حل میں معاون ثابت ہوگا،خواجہ آصف،پاک چین دوستی کومزیدمضبوط کرنے کی طرف شرکت پیداہوگی ،پاکستان چین دہائیوں سے تعاون کررہے ہیں ،وفاقی وزیرکااجلاس کے موقع پربیان

جمعہ 10 جنوری 2014 03:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک چین مشترکہ توانائی ورکنگ گروپ اجلاس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اوریہ پاکستان کے توانائی بحران کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔3روزہ اجلا س کے موقع پراپنے بیان میں وفاقی وزیرنے اس اعتمادکااظہارکیاکہ مشترکہ کوششوں سے عظیم رابطے پیداکرنے میں رہنمائی ملے گی اورباہمی مفادکیلئے توانائی اورپاورکے شعبوں میں ایک دوسرے پرانحصارپیداہوگااوراس سے پاک چین دوستی کومزیدمضبوط کرنے کی طرف شراکت پیداہوگی ۔

چین کی مددکی ستائش کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان اورچین دہائیوں سے توانائی کے شعبوں میں تعاون کررہے ہیں اوربہت سے منصوبوں پردونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون اس کی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سڑک اورریل کے پاک چین معاشی کوریڈورمنصوبے کے ذریعے رابطوں سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون مزیدمضبوط ہوگا۔پاک چین مشترکہ انرجی ورکنگ گروپ کے اجلا س کے نتیجے کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے دوروں اورمعاشی کوریڈورکے وژن کی روشنی میں توانائی ورکنگ گروپ کے اجلاس سے معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون میں مزیداضافہ ہوگا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مختلف منصوبوں میں شراکت کی نشاندہی کی جوموجودہ منصوبوں میں توانائی کی پیداواراورترسیل کے مقصدکیلئے ہیں ۔وفاقی وزیرنے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پرقابوپانے کیلئے چین کی حمایت ،مدداوررہنمائی کااعتراف اورتعریف کی۔

متعلقہ عنوان :