آرٹیکل 6کے معاملے پر میں نے جوموٴقف کل بیان کیاتھا آج بھی اسی پر قائم ہوں،الطاف حسین،میں نے ابتداء میں بھی ملک کے تمام آئینی وقانونی ماہرین کو آرٹیکل 6 کے معاملے پر مناظرے کی کھلی دعوت دی تھی جسے کسی نے قبول نہیں کیاتھا، جاری بیان

جمعہ 10 جنوری 2014 03:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جنوری کو سابق صدر اورسابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ چلانے ، 12 اکتوبر1999ء کو منتخب آئینی حکومت کی برطرفی اور 3نومبر2007ء کی ایمرجنسی کے نفاذ پر 7نکاتی ایک بیان جاری کیاہے جوملک کے تقریباً تمام قومی ذرائع ابلاغ کو جاری کیاگیا تھا۔

اس میں دو اہم نکات رہ گئے تھے جو آج آٹھویں اورنویں نکات کی حیثیت سے جاری کئے جارہے ہیں ۔آٹھواں نکتہ … نکتہ نمبر8:18فروری 2008ء کوسابق صدرجنرل پرویزمشرف کے دورِ صدارت میں پاکستان میں عام انتخابات کاانعقادکیاگیا جس کے بعد 25مارچ 2008ء کو یوسف ر ضاگیلانی نے وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھایا۔ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے صدرمملکت کی حیثیت سے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

31 مارچ2008ء کو 24رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایاجس میں 11کاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 9 کاتعلق پاکستان مسلم لیگ ن ، دو کاتعلق عوامی نیشنل پارٹی، ایک کاتعلق جمعیت علمائے اسلام اورایک کاتعلق فاٹاسے تھا۔اس 24رکنی وفاقی کابینہ سے جنرل پرویزمشرف نے صدرکی حیثیت سے حلف لیاتھا۔حلف اٹھانے والے افرادمیں درج ذیل وزراء شامل تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی:(1) شاہ محمود قریشی (2) شیری رحمان (3) سیدنویدقمر (4) راجہ پرویزاشرف (5) سیدخورشیدشاہ (6) قمرالزماں کائرہ (7)فاروق نائیک (8) چوہدری احمدمختار (9)نذرمحمدگوندل (10)نجم الدین خان (11) میرہمایوں عزیزپاکستان مسلم لیگ نواز:(1) چوہدری نثارعلی خان (2) اسحاق ڈار (3) احسن اقبال (4)تہمینہ دولتانہ (5) سردارمہتاب عباسی (6) خواجہ آصف (7) راناتنویرحسین (8) شاہدخاقان عباسی (9) خواجہ سعدرفیق ۔

عوامی نیشنل پارٹی :(1) غلام احمدبلور (2)خواجہ محمدخان ہوتی جمعیت علمائے اسلام (ایف ):(1) رحمت اللہ کاکڑفاٹا :(1) حمیداللہ جان آفریدی یہاں میراسوال یہ ہے کہ جولوگ آج سابق صدر اورسابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویزمشرف کوغداراور آرٹیکل 6 کے تحت واحدملزم قراردے رہے ہیں ،اگران کی نظرمیں جنرل پرویزمشرف غدارتھے توانہوں نے جنرل پرویزمشرف کے ہاتھوں حلف کیوں اٹھایاتھا؟کیا جنرل پرویزمشر ف کے ہاتھوں وفاقی وزیرکے منصب کاحلف اٹھانے والے والے گنگاجمنا نہاکرآرٹیکل 6کے الزام سے بری ہوگئے ہیں؟نواں نکتہ …نکتہ نمبر9:ابتداء میں جب ایک دو آوازیں اس مطالبہ کی شکل میں آئیں کہ جنرل پرویزمشرف پر آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ چلایاجائے اورانہیں تختہ دار پر لٹکایاجائے تواس وقت میں(الطاف حسین ) ملک کاواحدسیاسی طالبعلم تھاجس نے ایک طویل لیکچر میں دلائل دیکر ثابت کیاتھاکہ آرٹیکل 6کے تحت صرف جنرل پرویزمشرف پر مقدمہ نہیں چلایاجاسکتا۔

کیونکہ اگر جنرل پرویزمشرف پر مقدمہ چلایا جائے گاتو اس میں پرویزمشرف کے ساتھ شریک کار خواہ وہ بالواسطہ یابلاواسطہ شریک ہوں وہ بھی آرٹیکل 6کے زمرے میں ملزم کی حیثیت سے شامل ہونگے۔ میں نے اس وقت بھی ملک کے تمام آئینی وقانونی ماہرین کو آرٹیکل 6 کے معاملے پر مناظرے کی کھلی دعوت دی تھی جسے کسی نے قبول نہیں کیاتھا۔ الطاف حسین نے کہاکہ آرٹیکل 6کے معاملے پر میں نے جوموٴقف کل بیان کیاتھا میں آج بھی اسی موٴقف پر قائم ہوں۔

متعلقہ عنوان :