افغانستان کا پاک فوج پر سرحد پار سے گولہ باری کا الزام

جمعرات 9 جنوری 2014 07:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)افغانستان الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی صوبہ کنہڑ میں سرحد پار سے شدید گولہ باری کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی سیکورٹی چیف عبدالحسیب سید خیل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ رات صوبے میں تقریباً10گولے داغے ، جو دنگام ضلع میں گرے ،جبکہ گولہ باری کا سلسلہ صبح سویرے تک جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار شیلنگ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :