پاکستان کی علاقائی سالمیت عزیزہے ، پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،برطانوی ہائی کمشنر

جمعرات 9 جنوری 2014 07:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ مارٹن نے کہاہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت عزیزہے ،برطانیہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے نامزدہائی کمشنرنے جاری ایک بیان میں کہاکہ وہ پاکستان جانے کیلئے بے تاب ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اردوبھی سیکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں پرتشدداورنفرت پھیلانے کے خلاف قانون موجودہے جس کانفاذبرطانوی پولیس اورعدالتوں کے ذریعے کیاجاتاہے ،برطانیہ کوپاکستان کی سالمیت عزیزہے اوربرطانیہ کبھی بھی اپنی سرزمین پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا

متعلقہ عنوان :