اسلام آباد‘ کشن گنگا ڈیم پر کیس میں پاکستانی وفد ٹھوس اعتراضات کے باوجود اپنا موقف نہ منوا سکا،عالمی عدالت نے بھارت کو ڈیم بنانے اور دریائے نیلم کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی‘ 57 کروڑ عیاشیوں پر اڑدیا گیا

جمعرات 9 جنوری 2014 07:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) کشن گنگا ڈیم کیس میں پاکستانی وفد ٹھوس اعتراضات کے باوجود اپنا موقف نہ منوا سکا عالمی عدالت نے بھارت کو ڈیم بنانے اور دریائے نیلم کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی پاکستان 57 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود مقدمہ نہ جیت سکا نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے کشن گنگا ڈیم بنانے کے بھارتی فیصلے کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن ناقص وکالت اور وفد کی عیاشیوں کے باعث ٹھوس اعتراضات کے باوجود عالمی عدالت میں اپنا موقف نہ منوا سکا اور کشن گنگا ڈیم کیس 57 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود ہار گیا نجی ٹی وی کے مطابق عالمی عدالت جانے والے وفد نے مقدمے کی بجائے اپنی عیاشیوں کو ترجیح دی اور 57 کروڑ میں سے 32 کروڑ ہوائی سفر ‘ رہائش اور کھانوں پر اڑا دیے اور مقدمہ بھارت کے حق میں ہوگیا اس مقدمہ میں دریائے نیلم سے صرف نو کیوسک پانی کی اجازت دی گئی اور بھارت کو دریائے نیلم کا رخ موڑنے اور ڈیم بنانے کی اجازت مل گئی قبل ازیں کمزور وکالت کے باعث پاکستان بگلہیار ڈیم کا مقدمہ بھی ہار چکا ہے۔