جنوبی وزیرستان جھڑپیں ، 10دہشتگردہلاک ،متعددزخمی ،3 فوجی جوان بھی شہید

جمعرات 9 جنوری 2014 07:45

وانا،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں اورسیکورٹی فورسزکے درمیان جھڑپوں میں 10دہشتگردہلاک اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ 3 فوجی جوان بھی جا م شہادت نوش کرگئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کی شب دہشتگردوں نے گرین چوٹی نامی پوسٹ پرحملہ کیا،جسے سیکورٹی فورسزنے انتہائی کامیابی اوربہادری کے ساتھ ناکام بنادیا،فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگردہلاک ہوگئے اورمتعددزخمی ہوگئے ،پاک فوج کے 3جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔آخری خبریں آنے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا