سندھ میں کوئی مہاجرنہیں ،مہاجرعارضی ہوتے ہیں جنہیں واپس جاناہوتاہے ،سیدخورشیدشاہ،ہجرت کرکے آنیو الے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزندہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

بدھ 8 جنوری 2014 04:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ سندھ میں کوئی مہاجرنہیں ،مہاجرعارضی ہوتے ہیں ،جنہیں واپس جاناہوتاہے ،ہجرت کرکے آنے والے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزندہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں خورشیدشاہ نے کہاکہ سندھ میں کوئی مہاجرنہیں ،سندھ دھرتی میں رہنے والے تمام لوگ سندھی ہیں مہاجرتووہ ہوتاہے جسے واپس جاناہوتاہے اورمہاجرعارضی ہوتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جولوگ تقسیم ہندکے وقت ہجرت کرکے آئے تھے وہ سندھ دھرتی کے فرزندہیں الطاف حسین باربارکہہ چکے ہیں کہ سندھ دھرتی ان کی ماں ہے ،وہ بادشاہ آدمی ہیں بیان دیکرواپس لے لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف پرمقدمہ مہاجرہونے کی بنیادپر نہیں چلایاجارہاہے بلکہ آئین توڑنے پرچلایاجارہاہے۔