حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی ،ہوا،پانی اورکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں،خواجہ آصف، پاکستان اور چین کے درمیان گڈانی میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے قیام کیلئے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط

بدھ 8 جنوری 2014 04:12

اسلام آباد،بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء ) پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی ،ہوا،پانی اورکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔بیجنگ میں ایک عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بھرپور تعاون سے توانائی کے بحران کوجلد حل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے پاکستان میں توانائی کے منصوبے شروع کرنے پر چینی کمپنیوں کے تعاون کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ اس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے پاکستان اور چین نے گڈانی میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے قیام کیلئے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کئے۔یہ معاہدہ پرائیوٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اورچین کے Gezhovba گروپ کے درمیان طے پایا ہے دستخط کرنے کی تقریب میں پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سی جی سی انٹرنیشنل کے ایگز یکٹو صدر Yang Yisheng بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :