عدالت 9 جنوری کو فریقوں کا موقف سننے کے بعد سابق صدر کو علاج معالجے کیلئے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی ،احمد رضا قصوری

بدھ 8 جنوری 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ عدالت 9 جنوری کو فریقوں کا موقف سننے کے بعد سابق صدر کو علاج معالجے کیلئے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ساڑھے گیارہ بج بند لفافہ عدالت کو پیش کیا اور بینچ کی صدارت کرنے والے جج نے لفافہ کو کھول کر پڑا اور پھر اسے دوسرے جج صاحبان کو بھی پڑھنے کیلئے دیا جبکہ رپورٹ میں تحریر کے حوالے سے کسی جج نے بھی کوئی ذکر نہیں کیا لیکن جب آخر میں عدالت نے حکم نامہ تحریر کرایا تو اس وقت عدالت نے کہا کہ اس حکم نامہ کی ایک کاپی ڈیفنس کو اور ایک کاپی پراسکیوٹر کو فراہم کی جائے یہ حکم نامہ رجسٹرار کو دیا گیا جبکہ عدالت نے اس میں ایک دن کا وقفہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی انہوں نے کہا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ کافی مفصل تھی ۔