آصف علی زرداری کا خود جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

بدھ 8 جنوری 2014 04:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے خلاف پولو گراؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران 9 جنوری کو خود احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع نے منگل کو ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ آصف علی زرداری نے خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کے مطابق آصف علی زرداری (آج) بدھ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے اور وہ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :