سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف کو تحریری درخواست بھجوادی گئی،آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ملٹری کورٹ کے تحت ہی زیر سماعت ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ مقدمہ ملٹری کورٹ میں منتقل کرے ،درخواست گزار کی استدعا

منگل 7 جنوری 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) شاہجہان ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف کو تحریری درخواست بھجوادی‘ آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ملٹری کورٹ کے تحت ہی زیر سماعت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت‘ وزیراعظم پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں اور وفاقی حکومت ان کیخلاف خصوصی عدالت میں جو مقدمہ چلارہی ہے وہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے اسلئے اس مقدمے کو ملٹری کورٹ میں چلائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ مقدمہ ملٹری کورٹ میں منتقل کرے۔