وزیر داخلہ کی ہدایت پر پرویز مشرف کو آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، شیخ رشید ،سابق صدر کوباہر بھیجنے کیلئے سعودی حکومت کوشش کررہی ہے ، پاک فوج بھی سابق جرنیل کا ٹرائل نہیں چاہتی ،(ن) لیگ ٹرائل کرکے نیا پنڈورا بکس کھول رہی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی نواز لیگ کو آرمی کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو کے ٹویٹر پر پیغامات کو اچھا نہیں سمجھتا ،(ن) لیگ غریب عوام کو ریلیف دے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 7 جنوری 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کو آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، سابق صدر کو باہر بھیجنے کے لئے سعودی عرب حکومت کوشش کررہی ہے ، پاک فوج سابق جرنیل کا ٹرائل نہیں چاہتی ، (ن) لیگ کی حکومت سابق صدر کا ٹرائل کرکے نیا پنڈورا بکس کھل رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نواز لیگ کو آرمی کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری میں فنی خرابی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کے اصل مسائل کو چھوڑ کر نیا پنڈورا بکس کھول رہی ہے ۔ (ن) لیگ کی قیادت نے سابقہ دور سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔ (ن) لیگ کی قیادت کو مشیر غلط مشورے دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔ آرمی مشرف کا ٹرائل نہیں چاہتی آرمی سابق جرنیل کا ٹرائل نہیں دیکھنا چاہتی ۔

مشرف کا ٹرائل ہوا تو پاکستان میں نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا اور پاکستان میں اداروں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوجائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر پرویز مشرف کو آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا پاکستان میں تمام سیاستدان فوج کی پیداوار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نواز لیگ کو آرمی کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میں فنی خرابی ہے بلاول کے ٹویٹر پر تبصرہ کرنے کو ا چھا نہیں سمجھتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، کرپشن جیسے بڑے بڑے مسائل ہیں ۔(ن) لیگ کی قیادت ان پر توجہ دے عوام کو ریلیف دے نواز لیگ کی قیادت سات مہینوں میں سفارتی اور خارجہ پالیسی بھی واضح نہیں کرسکی پاکستان میں سات خاندانوں کا قبضہ ہے عوام مررہی ہے لیکن حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔