وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ 65 سال میں دونوں ملکوں نے سوائے جنگ کے کچھ بھی حاصل نہیں کیا، شہباز شریف

منگل 7 جنوری 2014 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان کی ملاقات‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز لاہور میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ 65 سال میں دونوں ملکوں نے سوائے جنگ کے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حل طلب مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرنا دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔