وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، ملک کی مجموعی صورتحال پر غور، وزیر داخلہ کی عید میلا النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف نتظامات یقینی بنانے کی ہدایات

منگل 7 جنوری 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیاجبکہ وفا قی وزیر داخلہ نے عید میلا النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف نتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں رابطے کو مزید موٴثر بنایا جائے با الخصوص معلومات کے تبادلے، مشترکہ گشت اور ممکنہ طور پر غیر مستحکم علاقے کی شناخت اور سیکورٹی پر توجہ دی جائے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ اور اس ذیلی اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ وفاقی دارالحکومت کے مکینوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے وفاقی سیکورٹی ایجنسیوں اور صوبائی حکام کمے درمیان بھی کوآرڈنیشن بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید میلا النبی کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ غیر مجاز شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلا کر مین سٹریم پولیسنگ میں ان کو شامل کیا جائے اور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :