لندن،برطانیہ میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے،حقائق چھپا کر بنک اکاؤنٹ کھلوانے پر پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

منگل 7 جنوری 2014 07:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)برطانیہ میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے،حقائق چھپا کر بنک اکاؤنٹ کھلوانے پر پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹ کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے،پرویز مشرف نے بنک اکاؤنٹ کھلوانے پر نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق صدر ہیں،برطانیہ میں غیر ملکیوں کے لئے اکاؤنٹ کے لئے اصل شناخت بتانا لازمی ہے،سابق صدر نے 3سال میں اکاؤنٹ سے70لاکھ پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی،بنک اکاؤنٹ کھولنے والے بنک منیجر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :