ملک دشمن بیرونی عناصر بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ملوث ہیں، ” را“ کے فنڈ سے یہاں لشکر چل رہے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی

منگل 7 جنوری 2014 07:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے زکواة و عشر میر عبدالماجد ابڑو پر حملے کو بزدلانہ عمل قرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن بیرونی عناصر بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ملوث ہیں بھارتی خفیہ ادارے ”راْ“ کے فنڈ سے یہاں لشکر چل رہے ہیں علیحدگی پسندوں سے متعلقدہری سوچ کو ختم کئے بغیر شورش میں کمی نہیں لائی جاسکتی دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے زکواة و عشر میر عبدالماجد ابڑو کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیاصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی بات پر تو شور مچایا گیا لیکن پاکستان توڑنے والے والوں کو ناراض بلوچ کا نام دیدیا جاتا ہے جب تک یہ مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا حالات میں بہتری ممکن مسائل کے حل کے لئے بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے لیکن کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ امن و امان خراب کرنے والے ہم سے مذاکرات کرینگے یا نہیں طالبان شوریٰ کی موجودگی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی میں طالبان عنصر ملوث نہیں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں صوبے کے حالات خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ادارہ ”را“ ملوث ہے جس کے فنڈز سے لشکر چل رہے ہیں حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام ہونا چاہیے ، ریاست کی علیحدگی پسندوں سے متعلق دوہری سوچ ختم ہونی چاہیے جب تک دہشتگرد کو دہشتگرد نہیں کہا جاتا تب تک بلوچستان میں شورش میں کمی نہیں آسکتی صوبائی اور وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے تاہم اس سلسلے میں کل جماعتی کانفرنس بلانے میں تاخیر ہوگئی ہے ، وزیراعلیٰ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بات پر سوچنا چاہیے کہ مذاکرات میں تاخیر سے قیمتی جانوں اور وقت کا ضیاع ہورہا ہے ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے صوبے کی حالات میں بہتری آئی ہے اے ٹی ایف کے اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر زائرین کی بس میں موجود زخمیوں کو نکالا انہوں نے مشیر ماجد ابڑو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے (ن) لیگ کے رہنماوٴں کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :