امید ہے کہ بھارت میں نئی حکومت آنے پر مذاکراتی عمل بحال ہوجائیگا،ترجمان دفتر خارجہ،سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے افغانستان کی صورتحال سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت کریں گے،انٹرویو

پیر 6 جنوری 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔امید ہے کہ نئی حکومت آنے پر یہ عمل بحال ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل بھارت میں عام انتخابات کے نتیجے میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ایک معمول کا رابطہ ہے اور وہ پاکستانی قیادت سے افغانستان کی صورتحال سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت کریں گے۔اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا چاہتا ہے۔نجم الدین شیخ نے کہا سعودی وزیر خارجہ سے مذاکرات کے دوران نواز شریف سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت دیں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں