پاک ایران دو طرفہ سرحدی امور کا اجلاس، ایرا نی فورسز کی جا نب سے پا کستا نی علا قے پر فا ئرنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیا ل،پاکستان سے بہترین تعلقات ہیں شر پسند عناصر ہماری دوستی میں خلل ڈالنے کیلئے ایسی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، ایرا نی عہدیدار

پیر 6 جنوری 2014 08:43

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء) پاک ایران دو طرفہ سرحدی امور کا اجلاس گذشتہ روز تفتان میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم بلوچ تحصیلدار محمد جان جمالدینی کرنل تفتان اشتیاق کرنل سائیندک محمد عمر جبکہ ایران کی جانب سے مرزبان درجہ II نمائندہ غفار برہیمی مرزبان درجہ II ایک ملک تیمور کاظمی نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ملحقہ سرہدی پٹی میں بلا جواز فائرنگ اور گولے مارنے پر اعتراض کیا گیا جس کے جواب میں ایرانی افسران نے سختی سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لوگ ہمارے بھائی ہے اور ایران و پاکستان کے اس وقت بہترین تعلقات ہے اس وجہ سے شر پسند عناصر ہماری دوستی میں خلل ڈالنے کیلئے ایسی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں اجلاس میں زیرو پوائنٹ کا دورانیہ بڑھانے اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیساتھ ساتھ راہداری گیٹ میں پندرہ روزہ راہداری جانیوالے لوگوں کو جلدی فارغ کے علاوہ سرحدی پٹی پر سیکورٹی سخت کرنے جیسے مسائل پر بحث کی گئی اجلاس کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :