دنیا بھر میں کشمیری پرآج یوم حق خود ارادیت منائیں گے ،مظاہرے جلسے جلوس ہونگے، مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال ہوگی ، اقوام متحدہ کے مبصرین دفاتر میں کشمیری یاداشتیں پیش کریں گے،مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مشن دفتر ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں شرکاء پیدل مارچ کرتے ہو ئے جا کر سیکرٹری جنرل کے نام احتجاجی یاداشت پیش کریں گے

اتوار 5 جنوری 2014 07:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری پرآج پانچ جنوری بروز اتوار یوم حق خود ارادیت اس عز م کے ساتھ منائیں گے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک تحریک آزادی ہر صور ت جاری رہے گی،اس موقع پر مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال ہوگی ۔ اقوام متحدہ کے مبصرین دفاتر میں کشمیری یاداشتیں پیش کریں گے جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی جائے گی کہ وہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں کو فوری عملی جامہ پہنائے۔

مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مشن دفتر ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں شرکاء پیدل مارچ کرتے ہو ئے جا کر سیکرٹری جنرل کے نام احتجاجی یاداشت پیش کریں گے۔ جبکہ اس روز ریاست بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں ،جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے زعمائے کرام خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تمام ضلعی ،تحصیل ،سٹی مقامات پر معزز وزرائے کرام ،ممبران اسمبلی، سیاسی ،سماجی جماعتوں کے زعمائے کرام سے رابطوں کے ذریعے مشاورت کے عمل کو یقینی بنائیں گے ۔

پاکستان اور دنیا بھر میں بھی کشمیری مظاہرے کریں گے اور جلسے جلو س ہونگے۔واضح رہے کہ 5جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے سلسلے میں قراردادیں منظور کی تھیں جن میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ اس وقت سے کشمیری ہرسال پانچ جنوری کو یوم حق خودا رادیت کے طور پر مناتے ہیں۔