اسلام آباد،پرویز مشرف کے اکلو تے بیٹے بلال مشرف کی پاکستان آمد ،آج والد کی عیادت کر یں گے

اتوار 5 جنوری 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)سابق صدر جنرل (ر )پرویز مشرف کے اکلو تے بیٹے بلال مشرف پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں آج (اتوار کو ) وہ اے ایف آئی سی میں اپنے علیل والد کی عیادت کریں گے جنہیں دل کا دورہ پڑا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے اکلوتے بیٹے بلال مشرف ہفتہ کی شب انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں،بلال مشرف ائیرپورٹ سے چیک شہزاد فارم ہاؤس پہنچے ہیں،جہاں پر رات کو قیام کے بعد وہ آج دن کو اپنے والد کی عیادت کیلئے ہسپتال جائیں گے۔