نادرا نے پچھلے10سالوں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے 1653موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سمیت 35لاکھ سے زائد ٹیکس نا دہندگا ن کی نشاندہی کر لی، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں سرفہرست حکمران جماعت ہے

اتوار 5 جنوری 2014 07:04

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)نادرا نے 1653موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سمیت 35لاکھ سے زائد ٹیکس نا دہندگا ن کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے پچھلے دس سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ٹیکس ادا نہ کرنے والے اراکین اسمبلی میں حکمران جماعت سرفہرست ہے۔نادرا کی جانب سے نشاندہی کے بعد FBRنے نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق چئیرمین نادرا طارق ملک نے حکمران جماعت کی 923جبکہ پی پی پی کے 468اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے 262اراکین اسمبلی کی نشاندہی کی ہے۔جس پر حکمران جماعت نے ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہُوئے چیرمین نادرا کو عہدے سے فارغ کیا تھا۔کورٹ کی جانب سے بحالی کے بعد نادرا نے ان افراد کی مکمل فہرست اور ڈیٹا FBRکو ارسال کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جب FBRکے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا تو اُنکا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے فہرستیں موصول ہوتے ہی نیب کو خط لکھا جائیگا۔

جبکہ ان افراد کی تصاویر او رمکمل ریکارڈ FBRکی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں لاہور پہلے جبکہ کراچی اور پشاور ترتیب وار دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ان افراد میں 14لاکھ افراد ایسے بھی ہے جوFBRمیں رجسٹرڈ ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتے ٹیکس ادا نہ کرنے والواں میں 2000سے زائد اخباری ملکان بھی شامل ہیں جنہوں نے پچھلے دس سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :