الطاف حسین نے سندھ کی نہیں وسائل کی تقسیم کی بات کی،خالد مقبول صدیقی، قوم پرست سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ

اتوار 5 جنوری 2014 07:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے سندھ کی نہیں سندھ کے وسائل کی تقسیم کی بات کی ہے۔ قوم پرست سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کراچی میں 5 جنوری کو شیڈول ایم کیو ایم کی جلسہ گاہ آلہ دین پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے گزشتہ روز حیدر آباد کے جلسے میں جو کچھ کہا بالکل سچ کہا ہے۔

الطاف حسین کی تقریر کو سیاق سباق سے ہٹ کا پیش کیا گیا ، ان کی تقریر کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں میں وسائل برابری کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

لیکن سیاسی یتیم اورنام نہادقوم پرستوں نے واویلامچانے کی کوشش کی ہے،اندورن سندھ اردوبولنے والے سندھیوں کودھمکی آمیزرویے کاسامناہے،الطاف حسین کی تقریرشروع ہی اگرسے ہوئی،اگراردوبولنے والے سندھی پسندنہیں ہیں تواس مسئلے کاحل بتایاجائے،ایم کیوایم نے ہمیشہ سندھ کی محبت میں پیپلزپارٹی کاساتھ دیا،الطاف حسین کل بھی سندھ کے سپوت تھے اورآج بھی ہیں،الطاف حسین آج بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ایم کیو ایم اور الطاف حسین محروم اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردیتاہوں کہ عالمی معاہدے کے تحت 47میں ہجرت کرکے پاکستان آئے،ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ اسفندیارولی نے کہاکالاباغ ڈیم بناتوپاکستان ٹوٹ جائیگالیکن کوئی شورنہیں مچا۔