پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کرے گی ، احمد رضا قصوری،مشرف ابھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں، ڈاکٹر کی رائے حتمی ہوتی ہے، چھ جنوری کو رپورٹ آجائے گی جسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا وہ فائنل ہوگی، عدالت کواسے قبول کرنا پڑے گا ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کرے گی ۔ مشرف ابھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں ۔ راولپنڈی میں اے ایف آئی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا مشرف کی حالت خطرناک نہیں تاہم ان کی طبیعت میں دباؤ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو ملک کا صدر اور آرمی چیف رہا ہو اس کی جس طرح تذلیل کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کوئی بھی آدمی دباؤ میں آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی رائے حتمی ہوتی ہے اور اس کے الفاظ آخری ہوتے ہیں چھ جنوری کو رپورٹ آجائے گی جسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا وہ فائنل ہوگی اور عدالت کواسے قبول کرنا پڑے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا چند روز بیان سامنے آیا تھا اور آج بھی وہ اس پر قائم ہیں کہ میں اول و آخر پاکستانی ہوں ۔ چالیس سال فوج میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے گزارے 65اور 71کی جنگ سمیت کارگل وار میں حصہ لیا ملک کا صد ر بھی رہا ایسا شخص ملک کس طرح چھوڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :