مشرف کے عارضہ قلب میں مبتلاہونے اورہسپتال میں منتقل ہونے کے بعدپورے ملک میں مشرف کے بیرون ملک منتقل ہونے یانہ ہونے کی نئی بحث چھڑگئی

جمعہ 3 جنوری 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)سابق صدرپرویزمشرف کے عارضہ قلب میں مبتلاہونے اورہسپتال میں منتقل ہونے کے بعدپورے ملک میں مشرف کے بیرون ملک منتقل ہونے یانہ ہونے کی نئی بحث چھڑگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزجب سابق صدرکی عدالت میں پیشی کے لئے جارہے تھے توان کودل کی تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعدالیکٹرانک میڈیاسمیت پورے ملک میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ پرویزمشرف علاج کی غرض سے بیرون ملک جائیں گے کہ نہیں جبکہ سیاستدانوں نے پرویزمشرف کی بیماری کوسیاسی معاملہ بناتے ہوئے اس پرتنقیدکرناشروع کردی ہے ۔