پی سی او ججز کی اپنے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں تیار،آئندہ ہفتے دائر ہونے کا امکان

جمعہ 3 جنوری 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)پی سی او ججز نے 31جولائی2009ء کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست تیار کرلیں،آئندہ ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی او ججز جن میں سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ سے فارغ ہونے والے ججوں کی کثیر تعداد شامل ہے نے نظرثانی کی درخواستیں تیار کرلی ہیں جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔