اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی کمی پوری کرنے کیلئے سینئر وکلاء کو جج بنانے کا فیصلہ،پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارز سے فہرستیں طلب کرلی گئیں

جمعہ 3 جنوری 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینئر قانون دانوں کو جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے پاکستان بار کونسل،چاروں صوبائی بار کونسلوں سے سینئر وکلاء کی فہرست طلب کی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں موجود چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی مارچ میں جب جسٹس ناصر الملک سمیت3مزید ججز رواں سال اپنی مدت ملازمت پوری کرتے ہوئے ریٹائر ہو جائیں گے جس کے لئے ججز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہائی کورٹس کے سینئر ججز لئے جانے تھے مگر وہاں موجود ججز میں سوائے2ججز کے قواعد پوری کرنے والے ججز موجود نہ ہیں،ان دو ججز کو بھی ہائی کورٹس سے اس لئے نہیں لایا جارہا ہے کہ اس کے ہائی کورٹ میں معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے سینئر جج نہیں رہے گا،اس لئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ججز کی کمی کو سینئر وکلاء کی مدد سے پورا کیا جائے گا اور سینئر وکلاء کو ہی بطور جج تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :