حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے نام پر قوم سے بہت بڑا مذاق اور قوم کوبیوقوف بنانے کا رنگین ڈرامہ کیا ہے،عمران خان ،اب تاریخ پے تاریخ کا نیا ڈھونگ رچایا جائے گا اور پنجاب کی عوام کو جھوٹ کے جھٹکے لگائے جائیں گے ،وفد سے ملاقات

جمعہ 3 جنوری 2014 07:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے نام پر قوم سے بہت بڑا مذاق اور قوم کوبیوقوف بنانے کا رنگین ڈرامہ کیا ہے اور اب تاریخ پے تاریخ کا نیا ڈھونگ رچایا جائے گا اور پنجاب کی عوام کو جھوٹ کے جھٹکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے لاکھوں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کا کروڑوں روپیہ اشتہارات،پینا فلیکسسز،بورڈزو دتگر معاملات کی نظر ہوگیا جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا11مئی سے پہلے رنگ اور تھا اور اب اور ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کو برا بھلا کہنے اور قوم سے لوڈ شیڈنگ،مہنگائی ،بیروزگاری،لاقانونیت کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوئے کرنے والے اب پاکستان کی عوام کیساتھ وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو سابقہ دورحکومت میں کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختو نخوا ہ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کروانے کا وعدہ کیا اور اس وعدہ پر قائم ہیں اور انشاء اللہ خیبر پختو نخوا ہ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہی کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پی ٹی آئی چنیوٹ میاں شوکت تھیہم ایڈ ووکیٹ کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہ ملک مکمل طور پر تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ملکی حالات دن بہ دن تباہی کی طرف جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمرانوں نے ملکی بہتری کے نام جو قرضے لئے وہ کہیں دکھائی نہیں در رہے غریب عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو چاہیئے کہ وہ حکمرانوں کی جعلی اور مفاد پرست پالیسیوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔