پاک فوج کسی بھی اندرونی اوربیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،کورکمانڈرزکانفرنس ،کمانڈرزکاپاک ،بھارت ڈی جی ایم اوزکی ملاقات پراطمینان کااظہار،کانفرنس کواندرونی اوربیرونی درپیش خطرات پرتفصیلی بریفنگ

جمعہ 3 جنوری 2014 07:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)پاک فوج کے کورکمانڈرزنے پاکستان اوربھارت کے ڈی جی ایم اوزکی حالیہ ملاقات پراطمینان کااظہارکیاہے جس میں دونوں ملکوں نے کنٹرول لائن پرجنگ بندی برقراررکھنے کے عزم کااظہارکیاہے جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے فوج کی آپریشنل تیاریوں پربھی اطمینان کااظہارکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

کورکمانڈرزکااجلاس جمعرات کوراولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرزمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہواجس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

کورکمانڈرزنے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے ۔اجلاس میں کمانڈرزکوملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی خطرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔کمانڈرزنے پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی حالیہ ملاقا ت پربھی اطمینان کااظہارکیاجس میں دونوں ملکوں نے لائن آف کنٹرول پر2003ء سے جاری جنگ بندی برقراررکھنے کے عزم کااظہارکیاہے ،تاہم اس سال اس جنگ بندی کی باربارخلاف ورزی ہوتی رہی

متعلقہ عنوان :