وزیراعظم سے دن میں وزیردفاع اور شام کو آرمی چیف کی ملاقات،خواجہ آصف نے بجلی کی صورتحال اور مشرف کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع،آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس اور مشرف کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 جنوری 2014 07:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے جمعرات کو دن کے اوقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور شام کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نیملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوخواجہ آصف نے اگرچہ وزیراعظم کو بجلی کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی تاہم اس ملاقات میں سابق صدر مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت اور تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے اپنی ملاقات میں وزیراعظم کوکورکماندڑزکانفرنس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ سابق صدر پرویزمشرف کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف نے مشرف کے معاملے پراپنی او رفوجی قیادت کی رائے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا تاہم ملاقات کے حوالہ سے تاحال سرکاری طور پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔