گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘شاہد خاقان عباسی ، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انٹرویو ، حکو مت نے نئے سال کی آ مد پر ایل پی جی کی قیمتوں میں20 روپے فی کلوگرام کمی کر دی

جمعرات 2 جنوری 2014 04:43

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)پٹرولیم اور قدرتی وسیلوں کے وزیرشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا ، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گیس کے گھریلو صارفین کا خیال رکھنا حکومت کی پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے پالیسیاں بنا رہی ہے۔ ادھر حکو مت نے نئے سال کی آ مد پر ایل پی جی کی قیمتوں میں20 روپے فی کلوگرام کمی کر دی گھریلو استعمال کے سلنڈرکی نئی قیمت 235روپے جبکہ کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت 905روپے کم ہوگئی ہے۔