چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے گورنگی میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 23 فروری 2017 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے جمعرات کو گورنگی میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ گورنگی میں قائم ہونے والی 16 عدالتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے رکھ دیا۔ کورنگی میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سپریم کورٹ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز صاحبان کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پہلے مرحلے میں 654 ملین روپے کی لاگت سے 16 عدالتیں تیار کی جائیں گی دوسرے مرحلے میم 84 عدالتیں جبکہ تیسرے مرحلے میں شہر بھر کی عدالتیں یہیں منتقل کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ہوگا سندھ حکومت نے 23 ایکڑ زمین کورنگی میں مختص کی ہے تین سال میں 169 نئے ججز تعینات ہوئے لیکن ہمارے پاس انہیں بٹھانے کی جگہ تک نہیں ہے ماتحت عدلیہ کے لئے موجودہ سٹی کورٹ نہایت ہی ابتر جگہ ہے،انہوںنے کہا کہ پہلے جہاں کمپلیکس بنایا جانا تھا وہاں 8 اکیڑ زمین بچی ہے 22 ایکڑ زمین سندھ حکومت نے اور لوگوں کو لیز کردی 13 ایکڑ زمین کا قبضہ مل چکا ہے جبکہ مزید 10 ایکڑ زمین کے لئے حکومت سندھ کو لکھ دیا ہی