درخت انسانی بقاء اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،ذیشان الحق

اپنے ارد گرد کے ماحول کو درخت لگاکر سرسبز بنائیں، جنگلات کو ان کی قدرتی حسن میں برقرار رکھنے میں ہمارے آنے والی نسلوں کی بقاء ہے،سیکرٹری زکواة کا شجر کاری مہم کے افتتاحی کے دوران اظہارخیال

جمعرات 23 فروری 2017 22:44

درخت انسانی بقاء اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،ذیشان الحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء)سیکرٹری زکواة ذیشان الحق نے کہا ہے کہ درخت انسانی بقاء اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ زمین کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بی آر ایس بی کے تعاون سے ڈی جی آفس سوشل ویلفیئر میں وزیراعظم پروگرام برائے گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈا ئریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر حسرت حسین نعمت اللہ ، سینٹر منیجر بی آر ایس پی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنیف رند سرفراز احمد اور سوشل ویلفیئر بی آر ایس پی کے دیگر عملہ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری زکواة حکومت بلوچستان ذیشان الحق نے کہا کہ درخت انسانی بقاء اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے درختوں سے خوشگوار ماحول کے ساتھ موسم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو درخت لگاکر سرسبز بنائیں تاکہ خوبصورت ماحول میں سانس لے سکیں جنگلات کو ان کی قدرتی حسن میں برقرار رکھنے میں ہمارے آنے والی نسلوں کی بقاء ہے جنگلات جنگلی حیات کا تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہم سب کا فریضہ ہے اس موقع پر بی آر ایس پی کے سینٹر منیجر نعمت اللہ جان فریانی نے کہا کہ آج دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں شعور آگہی کو فروغ دیکر درختوں کی اہمیت فضاء میں ان کی کو اجاگر کیاجائے کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے آکسیجن فراہم کرنے فرنیچر بنانے ماحول کو خوبصورت بنانے سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ضروریات زندگی کے لیے کام آتی ہے اس حوالے سے نہ صرف درخت انسانوں کے لیے سود مند ہوتا ہے بلکہ جانور چرند پرند کی زندگی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اپنا قومی فریضہ اد اکریں اور اس کے ساتھ ساتھ درختوں کی آبیاری اور نگہداشت ہر صورت میں یقینی بنائیں ۔