اوستہ محمد، پولیس اور ایف سی کی کاروئی ، شک کی بنا پر آٹھ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

جمعرات 23 فروری 2017 22:36

اوستہ محمد، پولیس اور ایف سی کی کاروئی ، شک کی بنا پر آٹھ افراد گرفتار، ..
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) اوستہ محمد صدر تھا نہ کے حدودود میں پولیس اور ایف سی کی کاروئی ، شک کی بنا پر آٹھ افراد گرفتار اور اسلحہ بھی برآمد، کاروائی گوٹھ امام بخش میں کیا گیا ، اطلاعات کے مطا بق مزکورہ گوٹھ میں ایک کالعدم تنظیم کا کوئی پروگرام ہونا تھا ، جس کو مقامی پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے زبر دستی پرگرام کیا اور باہر سے کوئی ان کے مولوی بیان کرنے کے لئے باہر سے آئے ہوئے تھے جس پر مقامی پولیس نے ڈی اائی جی نصیرآباد شرجیل کھرل کو اطلاع دی ، کہ ان تنظیم کے کارندے زبر دستی پروگرام کر رہے ہیں جس پر انہوں نے ایف سی کی مدد لیتے ہوئے بری تعداد میں پولیس اور ایف سی والوں نے مذکورہ گوٹھ پر کاروئی کی ، اسی دوران باہر سے آئے ہوئے مولوی اور سرگرم کارکن پہلے سے چلے گئے لیکن جب فورسز پہنچی تو ا ن سے معبینہ تور پر فائرنگ کا تبا دلہ بھی ہوا جس کے بعد آٹھ افراد کے گرفتاری کے اطلاعات محصول ہوئے اور ان سے معبینہ طور پر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور انکے نام بھی صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :