چیئر مین پاک سر زمین پار ٹی کا لاہو ر کی ڈیفنس مارکیٹ میں بم دھماکے کی مذمت

لاہورمیں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، سید مصطفی کمال

جمعرات 23 فروری 2017 21:39

چیئر مین پاک سر زمین پار ٹی کا لاہو ر کی ڈیفنس مارکیٹ میں بم دھماکے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پاک سر زمین پار ٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے لاہو ر کی ڈیفنس مارکیٹ میں بم دھماکے پر سخت الفاظ میں مذت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف تمام تر سیاسی مصلحتوں اور مفاہمتوں سے بالاتر ہو کر فوری ایکشن لینا اس وقت قومی ترجیح ہے انہو ں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

انہو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کے تمام ادارے بھرپور کاروائی کر کے دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افرادکے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی